تعلقات کا شبہ‘ مبینہ آشنا کے گھر حملہ سامان نذر آتش‘ فائرنگ سے خاتون زخمی

  تعلقات کا شبہ‘ مبینہ آشنا کے گھر حملہ سامان نذر آتش‘ فائرنگ سے خاتون زخمی

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ پاکستان)تعلقات کا شبہ پر بیوی کے مبینہ آشنا کے گھرساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا گیا،آگ لگا کر سامان جلا ڈالا،فائرنگ کرکے خاتون کو شدید زخمی کردیا، تفصیل کے مطابق ترنڈہ محمدپناہ کی بستی شر (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

کے رہائشی رمضان کے گھر مبینہ تعلقات کے شبہ میں محمد اکمل،محمد افضل،ریاض،فیاض وغیرہ نے حملہ کردیا،محمداکمل نے پسٹل کے فائر مارکررمضان کی بیوی کوشدید زخمی کردیا جبکہ آگ لگا کر گھر تمام سامان خاکستر کردیا۔زخمی خاتون کو مقامی دیہی مرکز صحت ہسپتال ترنڈہ محمدپناہ لایا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان ریفر کردیا گیا۔محمد رمضان نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں حملہ بارے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محمد اکمل کو شبہ ہے کہ اس کے ریاض کی بیوی کے ساتھ تعلقات ہیں۔پولیس نے محمد اکمل کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -