خاتون قتل، 3لائشیں بر آمد، میپکو کی نااہلی سے بچہ جاں بحق، ورثا کا احتجاج

خاتون قتل، 3لائشیں بر آمد، میپکو کی نااہلی سے بچہ جاں بحق، ورثا کا احتجاج

  

ملتان‘ رحیم یار خان‘صادق آباد‘ سمہ سٹہ‘ خانیوال‘ شاہ جمال‘ گڑھ موڑ (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) واپڈا کی نا اہلی ایک اور جان نگل گئی، ہائی وولٹیج کی تار زمین پر گرنے سے 8سالہ کم سن بچہ جاں بحق، ریسکیوعملہ نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل صادق آبادکے علاقہ ظفرسعید ٹاؤن میں گیارہ کے وی کی تار گرنے سے8سالہ(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

کم سن بچہ محمدساجدکرنٹ لگنے سے موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔اہل علاقہ نے بتایا کہ واپڈا کومتعدد بار کال کرنے کے باوجود کوئی بھی واپڈااہلکار موقع پر نہ پہنچا۔بعدازاں ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر آٹھ سالہ محمدساجد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے نعش تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی۔ مذکورہ علاقہ میں تاریں گرنے سے آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا رہتا ہے۔یاد رہے کہ ظفر سعید ٹاؤن میں یہ پانچواں واقع ہے۔اہل علاقہ ورثا نے میپکو کیخلاف دشید احتجاج کیا ہے۔ گزشتہ روزتیز رفتارموٹر سائیکل نے قابو ہوکردیوار سے جا ٹکرائی 1شخص جان بحق ہوگیا ھا کھوہ عباسی موڑ پرعمیر اور ریحان موٹر سائیکل پر جارہے تھے تیز رفتاری کے باعث صدیق کاٹن فیکٹری کی دیوار پر جا لگے جس سے محمد عمیر موقع پر جابحق اور ساتھ ریحان نامی لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے پٹرولنگ پولیس چوکی عباسی موڑ کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کرریسکیو کے ذریعے زخمی کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں منتقل کردیا۔ نہر سے نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی تحصیل کبیروالہ کے علاقہ پل چاون کے قریب سے نہر سے ریسکیو1122نے 40سالہ اللہ دتہ ولد جیون سکنہ بھٹہ کوٹ کبیروالہ کی لاش نکال کر اس کے ورثا کے حوالے کردی ہے۔تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکاکہ یہ واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیاپولیس تھانہ کبیروالہ مصروف تفتیش ہے۔ نواحی علاقہ پیروال جنگل بابا سردارشاہ کے مزار کے عقب کی جانب کھیت سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش برآمد۔ایس ایچ او تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے۔ ہیڈنوبہار سے ایک نوجوان کی لاش برا?مد ہوئی ہے پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے پرانا دنیا پور روڈ نہر کے اندر سے ایک شخص کی تیرتی ہوئی لاش ملی ہے ریسکیو 1122 ملتان کی ٹیمیں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی جاں بحق نوجوان کی عمر تقریبا 22 سال ہے خیال کیا جاتا ہے کہ نامعلوم نوجوان کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینکی گئی۔ شادی شدہ خاتون پر اسرار طور پر جان بحق ہوگئی شاہ جمال کے نواحی موضع کچہ کینجھر کے رہائشی طارق بھٹہ کی بیوی اپنے کمرہ میں پر اسرار طور پر مردہ پا ئی گئی اطلاع ملنے پر پولیس نے متوفیہ کے شوہر طارق کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر کے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئیے مظفر گڑھ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی جبکہ شوہر طارق کے مطابق اسکا بیوی شبانہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا وہ الگ کمرے میں سو گئی میں الگ کمرے میں صبح بیدار ہوئے تو وہ جاں بحق ہو چکی تھی اس نے بتایا کہ اسکی بیوی نے کالا پتھر پیا تھا جبکہ لڑکے کے سسر اللہ بخش اور بھائی صفدر کا الزام ہے طارق نے شبانہ کو قتل کیا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او جہانزیب خان نے بتایا کہ پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کوئی حتمی موقف دیا جائیگا۔ سالی کے ساتھ شادی رچانے کی خاطر بیوی کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چک نمبر114ڈبلیوبی کا رہائشی حنیف ولد اللہ یار ذات شیخ کو اپنی سالی زرینہ سے محبت ہو گئی اور سالی سے شادی رچانے کیلئے اپنی بیوی نسرین بی بی کو ایک سال قبل چک نمبر106ڈبلیو بی سسرال کے گھر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور ڈرامہ رچایا کہ مقتولہ بی بی ڈیٹول جیسی زہر یلی دوائی پی لی ہے جس پر مقتولہ کی تدفین کر دی گئی۔لیکن مقتولہ کی ماں پٹھانی مائی کو شک گزرا کہ میری بیٹی کو داماد حنیف نے قتل کیا ہے جس پر پٹھانی مائی نے قبر کشائی کی درخواست کردی۔ قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کر کے میڈیکل رپورٹ لاہور بھیج دی گئی۔ فرانزک رپورٹ میں زہر کا انکشاف ہوا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان اور ڈی ایس پی میلسی انور سعید نے ایس ایچ او تھانہ مترو رائے اکرم شہزاد اور انچارج چوکی گڑھا موڑچوہدری محمد صدیق کو خصوصی ٹاسک دیا۔جنہوں نے مقدمہ نمبر101/20درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ جس پر ملزم کو ٹیکنیکل طریقہ سے گجرات سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے اور ملزم نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ مقتولہ کو گزشتہ سال فروری میں قتل کیا گیا اور ستمبر 2019میں قبر کشائی کی گئی۔ جرم ثابت ہونے پر مقدمہ رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -