پانی کی کمی برداشت کرنے والی اقسام کی دریافت اہم ضرورت،سہیل محمود

پانی کی کمی برداشت کرنے والی اقسام کی دریافت اہم ضرورت،سہیل محمود

  

راولپنڈی (اے پی پی)چیئرمین کاٹن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سہیل محمود ہرل نے کہاہے کہ جدید تحقیق کے ذریعے کلائمیٹ سمارٹ، کاٹن لیف کرل وائرس کے خلاف قوت مدافعت کی حامل اور پانی کی کمی برداشت کرنے والی اقسام کی دریافت وقت کی اہم ضرورت ہے، کپاس کی فصل کی پیداوار میں اضافہ ایک چیلنج ہے۔

جس سے نبردآزماہونے کیلئے زرعی سائنسدانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے اور اسے کاشتکاروں کیلئے زیادہ منافع بخش بنانے کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے پلیٹ فارم سے مرتب کردہ تجاویز پالیسی سازوں تک پہنچائی جائیں گی۔

مزید :

کامرس -