محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک بھر میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ جس کے بعد تمام اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔راولپنڈی میں واسا، آر ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو تین روز الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ نالہ لئی اور بڑے نالوں کے کنارے آباد شہریوں کو بھی محتاط اور ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز بھی پنجاب کے مختلف علاقوں خوشاب، نوشہرہ کٹھہ، سگھرال، خالق آباد، جوہرآباد، ہڈالی مٹھہ، ٹوانہ گروٹ، میانوالی، مڈھ رانجھا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے زمین پر سفید تہہ بن گئی۔مسلسل موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند رہی اور شہریوں کو سحری میں مشکلات پیش آئیں۔حالیہ بارشوں چنے اور گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے
بارشیں 

مزید :

صفحہ آخر -