کورونا مریضوں کی متوقع تعدادکے پیش نظر تیاریاں جاری ہیں،مسرت جمشید

کورونا مریضوں کی متوقع تعدادکے پیش نظر تیاریاں جاری ہیں،مسرت جمشید

  

لاہور(این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے مریضوں کی متوقع تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے،پاکستانی قوم ہرگز مایوس نہیں اور ہم ان حالات کو اپنی طاقت میں بدلیں گے۔اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے پر بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ اس میں اضافہ کیا جارہا ہے، اس کے ساتھ رینڈم ٹیسٹنگ کا بھی آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے اصل صورتحال سے بھی آگاہی حاصل ہو گی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹرز اور علاج معالجے کیلئے بیڈز کی کوئی کمی نہیں اور اپوزیشن اس حوالے سے منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ انصاف امداد پیکج کے تحت بھی انتہائی شفافیت کے ساتھ مستحق خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔ ٹائیگرز فورس بھی عوام کی خدمت کیلئے میدان عمل میں آ رہی ہے جو بلا تفریق اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

مسرت جمشید

مزید :

صفحہ آخر -