ڈکیتی، راہزنی، چوری کی 48وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال ورز سے محروم
فیصل آباد(کرائم رپورٹر)شہر میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی 48وارداتوں کے دوران شہری 5لاکھ روپے سے زائد نقدی، 10 تولے سے زائد طلائی زیورات، 16موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے مرتضیٰ سے 80ہزار، موبائل، عتیق وغیرہ سے 65ہزار روپے، تین تولے طلائی زیورات، پسٹل،شہباز سے پچاس ہزار، موبائل، جہانزیب سے پچاس ہزار اور موبائل فون، اسلام سے 45ہزار، موبائل، خاور سے 22ہزار، موبائل فون۔ غلام ربانی کی دکان سے بیس ہزار، بشارت، شاہ جہاں،ذیشان،زاہد، حیات، عمران، فرحان اور ابوبکر سے نقدی، موبائل فونز، سلیم، غلام عباس اور خالد سے نقدی، موٹر سائیکلیں چھین کر فرارہوگئے۔چوری کی وارداتوں میں نامعلوم گروہ شہری اختر کے گھر سے پندرہ ہزار روپے اور دیگر سامان، فاروق کے گھر سے بیٹریاں،شفقت کا ٹرانسفارمر، پرویز کی گندم، اقبال، عاصم کے پمہ، حنان، شان، محبت، عقیل اور شعیب کی دکانوں، انصر، فرزانہ، ماریہ،روبینہ اور شہباز کے گھروں سے نقدی، 7تولے سے زائد طلائی زیورات، قیمتی سامان، زبیر کی بکریاں،مظہر، امیر علی، واجد، بوٹا، اللہ دتہ، علی عمران،رضوان،اسامہ،فیاض،اشفاق، یاسر، اجمل اور نعمان کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتابنا
وارداتیں