ابوظہبی میں پھنسے 209 پاکستانیوں کی وطن واپسی لیکن ان میں سے کتنے افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا؟ پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے

ابوظہبی میں پھنسے 209 پاکستانیوں کی وطن واپسی لیکن ان میں سے کتنے افراد کا ...
ابوظہبی میں پھنسے 209 پاکستانیوں کی وطن واپسی لیکن ان میں سے کتنے افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا؟ پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ابوظہبی سے وطن واپس پہنچنے والے 104 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی ہے،28 اپریل کو ابوظہبی میں پھنسے ہوئے 209 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی فلائٹ اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ پہنچی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق قواعد و ضوابط کے تحت پاکستان پہنچنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی گئی تھی اور ان کی طبی جانچ بھی ہوئی تھی، ایئرپورٹ پہ متعین وفاقی وزارت صحت کی خصوصی ٹیموں نے اس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔ مسافروں کو فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں قائم قرنطینہ سینٹر بھیجنے کے بعد مسافروں سے لیے جانے والے تمام سیمپلوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے این آئی ایچ بھجوایا گیا تھا،  ذرائع نے  بتایا ہے کہ 209 مسافروں میں سے 104 کے ٹیسٹ کی رپورٹس مثبت آگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جن مسافروں کی ٹیسٹ رپورٹس مثبت آئی ہیں انہیں علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کردیا جائے گا۔