کورونا سے 476 افراد جاں بحق، کیسز 20 ہزار 941 ہوگئے، امریکہ میں متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ گئی

کورونا سے 476 افراد جاں بحق، کیسز 20 ہزار 941 ہوگئے، امریکہ میں متاثرین کی تعداد ...
کورونا سے 476 افراد جاں بحق، کیسز 20 ہزار 941 ہوگئے، امریکہ میں متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے بڑھ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20 ہزار 941 ہوگئی ہے، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں  476  افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے  755    کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 20   ہزار 941   ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 14  افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  476  ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 5  ہزار  635    افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 9    ہزار 522    لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 12   ہزار 511   ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ  سندھ  کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ سندھ میں اب تک 7 ہزار 882   لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ  پنجاب کورونا کے مثبت کیسز کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے ۔پنجاب میں اب تک 7 ہزار 646  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  3  ہزار 288    ، بلوچستان میں ایک ہزار 218    ، اسلام آباد میں 464،  گلگت بلتستان میں  372   اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 71  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد   36    لاکھ 23      ہزار 756    ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 50      ہزار 977      ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 11  لاکھ   79    ہزار 596      افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں   12   لاکھ   2    ہزار  55     افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  48    ہزار 301   ، اٹلی میں 2 لاکھ  11    ہزار 938  ، برطانیہ میں ایک لاکھ   90    ہزار  584  ،   فرانس میں ایک لاکھ 69    ہزار  462   ، جرمنی میں ایک لاکھ  65    ہزار 786 ، روس میں ایک لاکھ 45  ہزار 268 ،  ترکی میں ایک لاکھ 27 ہزار 659، برازیل میں ایک لاکھ  2 ہزار 719     اور ایران میں  98   ہزار 647    افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   69     ہزار 159      تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  29   ہزار 79،  برطانیہ میں 28  ہزار  734  ، سپین میں 25 ہزار 428  ، فرانس میں  25  ہزار  201  افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -