وزیراعظم عمران خان کا کورونا کی صورتحال پرپارٹی ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی صورتحال پر پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی صورتحال ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کیا ہے اور انہوں نے ارکان اسمبلی کااجلاس آج کرلیا ہے،وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی وزیراعظم کو حلقوں میں مسائل سے آگاہ کریں گے ،اجلاس میں حلقوں میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گے ۔