سپریم کورٹ،اسلام آبادپولیس کے ملازم یاسین علی کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج

سپریم کورٹ،اسلام آبادپولیس کے ملازم یاسین علی کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج
سپریم کورٹ،اسلام آبادپولیس کے ملازم یاسین علی کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اسلام آبادپولیس کے ملازم یاسین علی کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آبادپولیس کے ملازم یاسین علی کی برطرفی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یاسین علی کو محکمے نے عدم حاضری پر برطرف کیا،یاسین علی پر منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا سنگین الزام تھا۔
یاسین علی نے برطرفی کافیصلہ عدالت میں 4 سال بعد چیلنج کیا،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ یاسین علی کو برطرفی سے قبل شوکازنوٹس یا کوئی چارج شیٹ نہیں دی گئی ،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ منشیات کے مقدمے میں آپ تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے ،برطرفی کا آرڈر تاخیر سے ملنے کا ذکر اپیل میں بھی نہیں کیاگیا،عدالت نے اسلام آبادپولیس کے ملازم یاسین علی کی برطرفی کیخلاف اپیل خارج کردی۔