ڈالر سستا ہو گیا

ڈالر سستا ہو گیا
ڈالر سستا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیا ہے جس کے باعث پاکستان ک بیرونی قرضوں کے بوجھ میں کمی آئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں مند ی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کم ہو کر 159 روپے پر فروخت ہو رہاہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 950 ارب روپے کی کمی ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں کیونکہ آغاز پر ہی مندی چھا گئی ہے ، سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں کمی واقع ہو نا شروع ہو گئی اور اب تک 100 انڈیکس 148 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 33 ہزار 963 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -