” مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑی پی سی بی میں ۔۔“ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی باولر محمد آصف بول پڑا ، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

” مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑی پی سی بی میں ۔۔“ سپاٹ فکسنگ میں ...
” مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑی پی سی بی میں ۔۔“ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی باولر محمد آصف بول پڑا ، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستان کے معروف سابق باولر محمد آصف نے اپنا دکھ اور غم لفظوں کی شکل میں پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے نکالنا شروع کر دیاہے اور کہاہے کہ ” محمد عامر کاکیر یئر بچانے پر پی سی بی کو برا بھلا کہتاہوں ، کرکٹ بورڈ نے کبھی مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی حالانکہ ہر کوئی میری بولنگ کی تعریف کرتا تھا ۔“
تفصیلات کے مطابق لاہور میں اپنے ایک بیان میں سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ میں اچھے انداز میں اپنا کیریئر ختم کرنا چاہتا تھا لیکن جس طرح میرے کیرئیر کا اختتام ہوا اس پر افسوس ہے۔محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہر کوئی زندگی میں غلطیاں کرتا ہے، مجھ سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ جو ہونا تھا وہ ہو گیا، اب سب ٹھیک ہے۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑی مجھ سے پہلے بھی فکسنگ میں ملوث تھے، بعد میں بھی ملوث ہیں،مجھ سے پہلے فکسنگ میں ملوث ہونے والے کھلاڑی پی سی بی میں کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بعد فکسنگ میں ملوث ہونے والے کچھ کھلاڑی ایسے ہیں جو کھیل رہے ہیںکچھ کو تو دوسرا موقع دے دیا گیا، لیکن کچھ کے ساتھ یکساں سلوک نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عامرکو ٹیسٹ کرکٹ میں رہنا چاہیے تھا جبکہ ٹیم کو اس کی ضرورت بھی تھی۔سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ میں نے کیرئیر میں جتنا بھی کھیلا دنیا ہلا کر رکھ دی تھی۔ اتنے سال بعد بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین میری تعریف کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل -