آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نیب میں پیش

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نیب میں پیش
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ،اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نیب میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نیب کے سامنے پیش ہوگئے ، نیب نے شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انھیں طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرشہبازشریف آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش ہوگئے اور شہباز شریف نیب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو سوالات کے جوابات دیں گے۔
خیال رہے نیب نے شہبازشریف کو اس کیس میں تیسری بارطلب کیاگیا تھا اور مطلوبہ دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی، شہباز شریف دونوں مرتبہ ملک میں ہونے کے باوجود پیش نہیں ہوئے تھے ، انھوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔نیب اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ نیب شہبازشریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی، قانون کے مطابق ملزم خود پیش ہوں، مطلوبہ معلومات فراہم کریں، اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو17اور22 اپریل کوطلب کیاتھا۔