وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا جس کا پانچ نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ لاک ڈاون میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت کرے گی۔ وفاقی کابینہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کرے گی۔

کابینہ اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت ریلیف پیکج میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ چھوٹا کاروبار کے تحت صنعتی اور کمرشل بجلی کنکشن میں رعایت پر بھی بات کرے گی۔

کابینہ کو مقامی طور پر تیار ماسک، سینی ٹائیزرز اور حفاظتی آلات پر بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ 61 فوڈ، نان فوڈ اشیا کو لازمی سرٹیفکیشن مارک سکیم میں شامل کرنے کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ملک میں دستیاب نوٹوں پر وارنش کوٹنگ کا خاتمہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ دو ماہ تک بغیر وارنشنگ کے نوٹ چھاپنے کیلئے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔وفاقی کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تقرری کی منظوری بھی دے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -