شہبازشریف کے مطمئن نہ کرنے کے نیب کے بیان پر مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، اعلان کردیا

شہبازشریف کے مطمئن نہ کرنے کے نیب کے بیان پر مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، ...
شہبازشریف کے مطمئن نہ کرنے کے نیب کے بیان پر مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، اعلان کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نیب میں پیشی کے بعد اپنی رہائشگاہ واپس روانہ ہو چکے ہیں تاہم پیشی کے بعد ن لیگ کا بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ” جو قوم کے اربوں روپے کھا گئے ، انہیں نیب سیلیوٹ کرتا ہے ، نیب فیس بھی اور کیس بھی صرف شہبازشریف ، نوازشریف اور ن لیگ کا دیکھتا ہے ، عمران خان صاحب نیب پیشی کے بعد نالائق حکومت کو کورونا سے نمٹنے کی کارکردگی بہتر نہیں ہو گی ۔“

ن لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عمران خان صاحب شہبازشریف پیش ہو گئے ہیں ، اب کورونا سے نمٹنے پر توجہ دیں ، پیشی کے بعد ڈاکٹرز ، طبی عملے کو حفاظتی سامان اور ہسپتالوں میں بیڈز کی عدم دستیابی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ کچھ دیر قبل نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ معمولی نوک جھوک بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پیشی کے موقع پر شروع میں سخت پریشان تھے تاہم ایک اعلیٰ افسر نے آکر ان کے کان میں کچھ کہا جس پر ان کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی۔ نیب ٹیم کی جانب سے پہلے سخت سوالوں کی بوچھاڑ کی گئی لیکن جیسے ہی افسر نے کانوں میں سرگوشی کی اس کے بعد سوالوں کی صورتحال میں بھی نرمی واقع ہوئی لیکن دو گھنٹے تک خوب بحث و مباحثہ کا منظر رہا۔

اس سے قبل جب شہبازشریف نیب کے دفتر میں پیش ہونے کیلئے پہنچے تو وہاں پر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے لیڈر کا بھر پور استقبال کیا جبکہ حکومت اور نیب کے خلاف نعرے بازی بھی سننے میں آئی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف ضمانت پر اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے ہمراہ شہبازشریف بھی موجود تھے تاہم لمبا عرصہ قیام کر نے کے بعد کورونا کے پھیلا? کو سامنے رکھتے ہوئے وہ وطن واپس آئے اور انہوں نے سیاست میں بھی کردار شروع کیا

مزید :

قومی -