پاکستان کی مقبول ترین مڈل آرڈر ’جوڑی‘ کا اعلان بھی ہو گیا

پاکستان کی مقبول ترین مڈل آرڈر ’جوڑی‘ کا اعلان بھی ہو گیا
پاکستان کی مقبول ترین مڈل آرڈر ’جوڑی‘ کا اعلان بھی ہو گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق مڈل آرڈر بلے باز محمد یوسف اور یونس خان کو پاکستان کی مقبول ترین مڈل آرڈر بلے باز جوڑی قرار دیدیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ڈریم مڈل آرڈر پلیئرز بنانے کیلئے کی گئی پوسٹ پر 8 لاکھ سے زیادہ سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے دی جس کے مطابق محمد یوسف اور یونس خان کی جوڑی پہلے نمبر پر آئی۔ شائقین نے انضمام الحق اور محمد یوسف کی جوڑی کو دوسرا نمبر دیا جبکہ جاوید میانداد اور یونس خان کو تصوراتی جوڑ ی کا تیسرا مقبول پلیئر ٹھہرایا گیا۔

شائقین کرکٹ کے ساتھ سابق اور موجودہ پاکستانی کرکٹرز بھی اس دلچسپ مہم میں راے کا اظہار کررہے ہیں جن میں راشد لطیف، سرفراز احمد اور اظہر علی نمایاں ہیں۔

مزید :

کھیل -