کورونا ریلیف ٹائیگر فورس رضا کاروں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس رضا کاروں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا
کورونا ریلیف ٹائیگر فورس رضا کاروں کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا ریلیف ٹائیگر فورس (سی آر ٹی ایف) میں اپنا اندراج کروانے والے ہزاروں رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ اور فون نمبر سمیت ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے خطاب کے بعد ٹائیگر فورس کے ملک بھر میں کام کا آغاز ہوگیا لیکن اس سے قبل ہی ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کی تمام نجی معلومات مختلف واٹس ایپ گروپوں میں گردش کررہی ہیں ، جن لوگوں کا ڈیٹا لیک ہوا ان کا تعلق  پتوکی، خوشاب، قصور، چونیاں وغیرہ سے ہے۔

سائبر تجزیہ کار زکی خالد نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ’کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ اور موبائل نمبر سمیت ذاتی معلومات کی پی ڈی ایف فائلز اور تصاویر غیر قانونی طور پر غیر سرکاری واٹس ایپ گروپ میں آسانی سے شیئر کی جارہی ہیں‘۔

اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں واٹس ایپ گروپ میں موجود پی ڈی ایف فائلز کاسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے ذکی خالد نے بتایا کہ قصور سےرضاکاروں کا ڈیٹا 312 صفحات اور چونیاں سے 172 صفحات پر مبنی ہے جو لیک ہوگیا اور ایک دوسرے کیساتھ شیئر کیا جارہاہے ۔ 

ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے خوشاب کے رضاکاروں کی فائلز کا سکرین شاٹ شیئرکیا جس پر واضح طورپر خوشاب ٹائیگر فورس بھی لکھا دیکھا جاسکتا ہے اور زکی خالد نے ساتھ ہی بتایا کہ خوشاب سے رضاکاروں کا ڈیٹا 34 صفحات پر مشتمل ہے ۔ 

ادھر ڈان نیوز کے مطابق اس دستاویز میں نہ صرف رضاکاروں کے قومی شناختی کارڈ، رابطے کی معلومات شامل ہیں بلکہ تحصیل، یونین کونسل، عمر، پیشہ، قابلیت، ہنر اور رجسٹریشن کا اسٹیٹس بھی درج ہے۔اب تک حکومت کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہ ہوسکی کہ کیا یہ دستاویزات حقیقی ہیں اور ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کی معلومات ڈپٹی کمشنر کو فراہم کی جاتی ہیں جنہیں اب نجی معلومات آگے بڑھانے کے حوالے سے خبردار کردیا گیا ہے۔دستاویز فراہم کرنے والے سے جب یہ پوچھا گیا کہ ان کی ان فہرستوں تک کس طرح رسائی ہوئی تو انہوں نے جواب دیا کہ اسے ایک دوسرے واٹس ایپ گروپ سے موصول ہوئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فہرستیں بآسانی دستیاب ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -