اس مرتبہ پاکستانیوں کو عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے، سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

اس مرتبہ پاکستانیوں کو عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے، سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا
اس مرتبہ پاکستانیوں کو عید پر نئے نوٹ نہیں ملیں گے، سٹیٹ بینک نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے خدشات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سال عید الفطر کے موقع پر نئے نوٹ عوا م کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا حکم نامہ تمام متعلقہ عہدیداروں تک پہنچا دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں بتایا گیاہے کہ بینک کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے متعد د اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، کوروناوائرس پر بنائی گئی بینک کی کمیٹی جس کی سربراہی ڈی جی بینکنگ اینڈ ایف ایم آر آئی کر رہے ہیں ، ان کی زیر صدارت کمیٹی کا29 اپریل 2020 بیس کو اجلاس جس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ اس سال عام عوام کو نئے نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے ، تمام چیف منیجر ز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ یہ معلومات تمام متعلقہ حکام تک پہنچا دیں ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر گھر کے بڑے بچوں اور دیگر رشتہ داروں کو محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عیدی دیتے ہیں جس کیلئے عمومی طور پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سٹیٹ بینک سے نئے نوٹ حاصل کر ے لیکن اس سال کوئی بھی نئے نوٹ حاصل نہیں کر پائے گا ۔

مزید :

قومی -