چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنا دی

چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنا دی
چوہدری پرویز الہٰی نے حمزہ شہباز کو بڑی خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔ حمزہ شہباز 8 مئی کوپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز نے ضمانت کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ جیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ضمانت پر رہا کیا جائے۔حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا ہے۔ن لیگی رہنما نے موقف اپنایا ہے کہ حمزہ شہباز کو کورونا سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور لاہور ہائی کورٹ سے ہدایت بھی جاری ہوئی ہیں کہ قیدیوں کی درخواست ضمانتیں دائر کی جائیں۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاوکیلئے ملزم کو آٰمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔

مزید :

قومی -