بھارتی حکومت نے ایسے بکی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا، جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

بھارتی حکومت نے ایسے بکی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا کہ ہر کوئی حیران ...
بھارتی حکومت نے ایسے بکی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا، جان کر آپ کو بھی یقین نہ آئے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک عدالت نے بکی سنجیو چاولہ کو دو لاکھ روپے مالیسی مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی جج اشوتوش نے 2 لاکھ روپے مچلکے کے عوض چاولہ کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ 76 دن سے حراست میں ہیں، تحقیقات بھی مکمل ہوچکی ہیں۔

یاد رہے کہ پولیس بڑی کوششوں کے بعد چاولہ کو فروری میں لندن سے بھارت لے آئی تھی جبکہ دہلی ہائیکورٹ نے انہیں تاحکم ثانی حراست میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ سنجیو چاولہ کرکٹ کے چند بڑے سکینڈلز میں ملوث ہیں جس میں جنوبی افریقہ کے آنجہانی کپتان ہنسی کرونئے کا فکسنگ سکینڈل بھی شامل ہے۔

مزید :

کھیل -