’دیر یلیش ارطغرل‘کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک اور ترک ڈرامہ پاکستان میں نشر کروانے کے خواہشمند ،یہ کس موضوع پر ہے ؟جانئے

’دیر یلیش ارطغرل‘کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک اور ترک ڈرامہ ...
’دیر یلیش ارطغرل‘کی کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان ایک اور ترک ڈرامہ پاکستان میں نشر کروانے کے خواہشمند ،یہ کس موضوع پر ہے ؟جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’یونس امرے‘ کو بھی پاکستان میں نشر کیا جائے۔پی ٹی آئی سینیٹر کے مطابق وزیر اعظم کی دلی خواہش ہے کہ اسلامی تاریخ کی اہم شخصیت کی زندگی پر بنائے گئے ڈرامے ’یونس امرے‘ کو بھی پاکستان میں نشر کیا جائے تاکہ عوام اپنی تاریخ سے واقف ہوں۔

’یونس امرے‘ ڈرامے کو ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ون نے بنایا تھا اور اس ڈرامے کا پہلا سیزن 2015 میں جب کہ دوسرا سیزن 2016 میں نشر کیا گیا تھا اور ڈرامے کی مجموعی طور پر 41 اقساط تھیں۔’یونس امرے‘ ڈراما دراصل 13 ویں صدی کے ترک صوفی شاعر یونس امرے کی زندگی پر بنایا گیا ہے۔یونس امرے سلطنت عثمانیہ سے 200 سال قبل پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اناطولیہ زبان، ادب و ثقافت پر گہرے اثرات چھوڑے، وہ عربی، فارسی و ترک زبان پر عبور رکھنے والے ایک شاعر کے گھر میں پیدا ہوئے، اس لیے ان کی شخصیت میں شاعری و ادب بچپن سے ہی رچا بسا تھا۔یونس امرے کو ترکوں کے صوفی شاعر اور اہم ادبی اوائلی شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے اور ترک کی نئی نسل بھی ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔انہیں کی زندگی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے محمد بوزداغ نے ان کی زندگی پر ’یونس امرے‘ نامی ڈراما بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہوگیا۔

مزید :

قومی -