کورونا وائرس کی ویکسین کب تیار ہوگی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشنگوئی کردی

کورونا وائرس کی ویکسین کب تیار ہوگی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشنگوئی کردی
کورونا وائرس کی ویکسین کب تیار ہوگی؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے پیشنگوئی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکے ان دنوں میں لاک ڈاﺅن سے اکتائے ہر شخص کے ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ اس موذی وباءکی ویکسین کب آئے گی اور انسانیت کی اس بلاءسے کب جان چھوٹے گی؟ اب صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے نئی امید دلا دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹی وی چینل فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ”ہم بہت پرامید ہیں کہ رواں سال کے آخر تک کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہو جائے گی اور ہم اس کے لیے سخت جدوجہد کر رہے ہیں۔ “ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ابھی کورونا وائرس کی ویکسین نہیں آئی لیکن اس کے باوجود ہم سپلائی لائنز قائم کر رہے ہیں تاکہ کاروبار سنبھل سکیں اور معیشت زیادہ نقصان سے بچ سکے۔“
صدر ٹرمپ نے اس دوران سوال کیا گیا کہ اگر کسی اور ملک نے امریکہ سے پہلے ویکسین تیار کر لی تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ صدر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”مجھے کوئی پروا نہیں، مجھے صرف ایک ایسی ویکسین چاہیے جو کورونا وائرس کے خلاف موثر ہو۔ہم اس وباءکے معاملے میں آسٹریلیا اور برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور وزیراعظم بورس جانسن جب کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور ان کی حالت تشویشناک ہوئی تو ہم برطانیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے تھے۔“
اپنے اس دو گھنٹوں پر محیط انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے یہ افسوسناک پیش گوئی بھی کی کہ ویکسین آنے تک امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد اموات ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ صدر ٹرمپ حسب معمول ڈیموکریٹس پر بھی خوب برسے اور کہا کہ ”ڈیموکریٹس کورونا وائرس کے معاملے پر بھی سیاست کر رہے ہیں اور وہ اچھے نتائج نہیں دیکھنا چاہتے۔ میں نے ہائیڈروکسی کلوروکوئین کے ٹرائیلز کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ لوگ اس دوا سے صحت مند ہوںکیونکہ اگر ایسا ہوتا تو اس کا کریڈٹ مجھے جاتا، جو وہ نہیں چاہتے۔اس حوالے سے میرے خلاف کیسی کیسی افواہیں پھیلائی گئیں کہ ہائیڈروکسی کلوروکوئین بنانے والی کمپنی میری ملکیت ہے۔ حالانکہ میرا اس دوا سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں ہے۔“