خواتین کا جنسی ہارمون کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

خواتین کا جنسی ہارمون کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں حیران ...
خواتین کا جنسی ہارمون کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی ویکسین کے متعلق ابھی کچھ حتمی طور پر معلوم نہیں کہ کب تیار ہو گی لیکن پہلے سے موجود کچھ دواﺅں کے متعلق اب ماہرین نے ایک خوشخبری سنا دی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے 10ایسی دواﺅں کا پتہ چلا لیا ہے جو کورونا وائرس پر کافی مو¿ثر ثابت ہوتی ہیں ۔ حیران کن طور پر ان دواﺅں میں ’خواتین کا جنسی ہارمون‘ بھی شامل ہے۔سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ شاید یہی وجہ ہے کہ کورونا وائرس خواتین کو مردوں کی نسبت کم لاحق ہوتا اور کم نقصان پہنچاتا ہے۔

دیگر دواﺅں میں کینسرکی تھراپی میں استعمال ہونے والی کچھ دوائیں اور الرجیز کے خلاف استعمال ہونے والی اینٹی سائیکوٹکس اور دیگر دوائیں شامل ہیں۔ان دواﺅں کا سراغ امریکہ اور فرانس کے سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق میں لگایا ہے۔ تحقیق میں سائنسدان دریافت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کس طرح پروٹین خلیوں کو جسم میں داخل کرکے کورونا وائرس کی بڑھوتری کو روکا جا سکتا ہے۔

اس کوشش میں سائنسدانوں کو ان 10دواﺅں میں پائے جانے والے 47ایسے کمپاﺅنڈز ملے جو اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے 10کمپاﺅنڈز پہلے سے استعمال کیے جا رہے ہیں اور ان پر تحقیق کی جا رہی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ” پہلے یہ کمپاﺅنڈز دیگر امراض اور الرجیز کے خلاف استعمال ہو رہے تھے تاہم اب ہم مزید تحقیق میں انہیں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم بہت پرامید ہیں کہ یہ اس کے خلاف موثر ثابت ہوں گے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -