”1996کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے پانچ منٹ پہلے بتا یا گیا کہ ،،،“قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے بھی خاموشی توڑ دی

”1996کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے پانچ منٹ پہلے بتا یا گیا کہ ،،،“قومی ...
”1996کے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے پانچ منٹ پہلے بتا یا گیا کہ ،،،“قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے بھی خاموشی توڑ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ مجھے بھارت کے خلاف 1996 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے بتایا گیا کہ میں کپتان ہوں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے بھی میچ فکسنگ پینڈورا باکس کے حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے۔عامر سہیل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف 1996 کے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں کپتان وسیم اکرم کے نہ کھیلنے کے بارے میں دوست پہلے ہی بتاچکے تھے، انہیں گراو¿نڈ میں ٹاس سے صرف 5 منٹ پہلے بتایا گیا تھا کہ آپ کپتان ہیں۔میچ فکسنگ میں پابندی کے شکار قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عطا الرحمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام تر معاملے پر ہماری عطاالرحمان سے بات چیت ہوئی تھی عطاالرحمان تھوڑا کمزور تھا اس لیے اسے سزا دی گئی۔

خیال رہے کہ 1996 کے ورلڈ کپ میں بھارت کے شہر بنگلور میں ہونے والے کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 39 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اس ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت وسیم اکرم کے ہاتھ میں تھی تاہم کوارٹر فائنل کے اہم میچ سے قبل وہ انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہوئے تھے جس پر کپتانی کے فرائض عامر سہیل کو سونپے گئے تھے۔

مزید :

کھیل -