”2014کے دھرنے میں چوہدری نثار تحریک انصاف کے سہولت کار بنے ہوئے تھے “لیگی رہنما نے چوہدری نثار پر بڑا الزام عائد کردیا

”2014کے دھرنے میں چوہدری نثار تحریک انصاف کے سہولت کار بنے ہوئے تھے “لیگی ...
”2014کے دھرنے میں چوہدری نثار تحریک انصاف کے سہولت کار بنے ہوئے تھے “لیگی رہنما نے چوہدری نثار پر بڑا الزام عائد کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ چوہدری نثار تحریک انصاف کے سہولت کار بنے ہوئے تھے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2014میں عمران خان نے پولیس وین سے ملزم چھڑائے تو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے انہیں کیوں نہیں پکڑا؟،اینکر پرسن حامد میر نے سوال کیا کہ اس کا مطلب آپ کہہ رہے ہیں کہ وزیر داخلہ تحریک انصاف کا سہولت کار بنے ہوئے تھے ؟اس پر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بالکل ایسا ہے ،تحریک انصاف نے پی ٹی وی پر حملہ کیا ،وزیراعظم ہاوس پر حملہ کیا ،ریڈ زون میں داخل ہوئے ،اس کی اجازت کیسے دی گئی ،پھر نواز شریف کی سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے بعد چوہدری نثار نے جی ٹی روڈ سے لاہور آنے کی بھی مخالفت کی ،اس معاملے پر شہباز شریف نے بھی مخالفت کی تھی ۔

مزید :

قومی -