حکومت نے مئی کی تنخواہ اور پنشن کس تاریخ کو دینے کا اعلان کردیا؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

 حکومت نے مئی کی تنخواہ اور پنشن کس تاریخ کو دینے کا اعلان کردیا؟ سرکاری ...
 حکومت نے مئی کی تنخواہ اور پنشن کس تاریخ کو دینے کا اعلان کردیا؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے عید الفطر کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے اس لیے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے پہلے جاری کردی جائے۔ فنانس ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کی جائے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پوسٹ کے ڈاکیے عید کے باعث 1ماہ کی پیشگی پنشن بھی ریٹائرڈ ملازمین کی دہلیز پر بحفاظت پہنچارہے ہیں۔  پاکستان پوسٹ نے 3دن میں 3لاکھ31ہزار197 پنشنرز کو 2ماہ کی پنشن پہنچادی ہے۔ عید الفطر کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو 2 ماہ کی پنشن مل جائے گی۔

مزید :

قومی -