" کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ کابل انتظامیہ ہمارے قیدیوں کو ۔۔۔ " طالبان نے مطالبہ کردیا

" کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ کابل انتظامیہ ہمارے قیدیوں کو ۔۔۔ " ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) امارت اسلامی افغانستان (طالبان) نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طالبان قیدیوں کی تیز تر رہائی یقینی بنائی جائے۔

طالبان کے قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران کابل انتظامیہ نے طالبان کے 300 قیدیوں کو رہا کیا ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 300 قیدیوں کی رہائی کافی نہیں ہے، قیدیوں کی رہائی کے عمل میں تیزی لانا ہوگی تاکہ انہیں کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔ قیدیوں کی رہائی میں تیزی سے ہی بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

خیال رہے کہ فروری میں طالبان اور امریکہ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت کابل انتظامیہ نے طالبان کے  5 ہزار قیدی رہا کرنے ہیں جبکہ طالبان کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار قیدی چھوڑے جائیں گے۔