شعیب اختر موجودہ کس فاسٹ باولر کے ساتھ جوڑی بنانا پسند کرتے؟راولپنڈی ایکسپریس نے نام بتا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے کہاہے کہ موجودہ کھلاڑیوں میں نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کے ساتھ باولنگ جوڑی بنانا چاہوں گا۔نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بھی میری طرح بلے بازوں کو غصہ دکھا کر ڈرا سکتا ہے۔ہم نیوز کے مطابق انہوں نے پی سی بی کی جانب سے سابق کرکٹرزکوخراج تحسین پیش کرنے کی مہم کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنی جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے معروف شعیب اختر نے کہا کہ ایک طرف سے عمران خان باوَلنگ کررہے ہوتےاوردوسری طرف سے میں باولنگ کرتا۔انہوں نے کہا کہ میرا اورعمران بھائی کا مائنڈ سیٹ ایک ہوتا اور ہمارا ٹارگٹ وکٹیں لینا ہوتا۔