"سندھ میں منگل سے کاروباری مراکز نہ کھلے تو ۔۔۔ " جماعت اسلامی نے دھمکی دے دی

"سندھ میں منگل سے کاروباری مراکز نہ کھلے تو ۔۔۔ " جماعت اسلامی نے دھمکی دے دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر منگل سے سندھ میں کاروبار نہ کھولا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الحق نے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ منگل سے سندھ میں کاروباری سرگرمیاں بحال کی جائیں بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں کاروبار کھلا ہے تو کراچی میں بند نہیں رہ سکتا، منگل کو سہہ پہر ساڑھے 3 بجے پہلا پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -