مصطفی کمال کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے دعوے پر حکومتی پارٹی کا جواب بھی آگیا

مصطفی کمال کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے دعوے پر حکومتی پارٹی کا جواب ...
مصطفی کمال کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے دعوے پر حکومتی پارٹی کا جواب بھی آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کےسربراہ مصطفی کمال کو کبھی تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت نہیں دی۔

چند روز قبل مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی تھی ،گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے۔مصطفیٰ کمال نےکہا کہ سات  ماہ قبل گورنر سندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں کہہ دو ۔مصطفی کمال کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی ، وہ مصطفیٰ کمال کے گھر کبھی نہیں گئے۔

مزید :

قومی -