صوبائی دارالحکومت ایک روز میں 29موٹرسائیکلیں 10رکشے، 2کاریں چوری کر لی گئیں 

صوبائی دارالحکومت ایک روز میں 29موٹرسائیکلیں 10رکشے، 2کاریں چوری کر لی گئیں 

  

  لاہور(کرائم رپورٹر) ایک روز میں 29 موٹر سائیکلیں 10 رکشے اور 2کاریں چوری جبکہ وارداتوں کے دوران شہری  مال و زر سے محروم تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو سیف علی کی دکان سے 2لاکھ 22ہزار لوٹ کر فرار،ٹاؤن شپ میں ڈاکو نے حسن کی فارمیسی سے 2لاکھ 70ہزار لوٹ لیے،گجر پورہ کے علاقے میں ڈاکو محمد نواز بٹ کے گھر میں گھس پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سے 16لاکھ 75ہزار لوٹ کر فرار، شمالی چھاؤنی میں ڈاکو محمد افضال سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں کے علاقے میں ڈاکو حبیب سرفراز اورا سکے بھائی سے 79ہزار روپے اورموبائل فون گڑھی شاہو کے علاقے میں ڈاکو محمد ایوب سے 25ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون،لٹن روڈ کے علاقے میں ڈاکو حافظ فضل سے 17ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون، مغلپورہ کے علاقے میں ڈاکو حق نواز سے 65ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں ڈاکو سعد افضل سے سے تیس ہزار روپے، والد کا شناختی کارڈ، چاندی کی انگھوٹھی چھین کر فرار، اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو سید جاوید علی 60ہزار کی نقدی اور دو موبائل فون،اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو علی دانش اورا سکے دوست نہج الحسن سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو محمد علی سے 2لاکھ 17ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون، شفیق آباد کے علاقے میں ڈاکو غلام نبی سے چار افراد موٹرسائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ اقبال ٹاؤن کے علاقے سے اے ایس آئی اصغر مجید اورجوہر ٹاؤن سے تنویر کی کاریں،فیکٹری ایریا سے کاشف سعید، مناواں سے شہزاد علی، گڑھی شاہو سے محمد وسیم، مغلپورہ سے فیصل شہزاد، کوٹ لکھپت سے عمر فاروق، فیصل ٹاؤن سے محمد آصف،شادمان سے مزمل، لیاقت آباد سے اشتیاق حسین، کوٹ لکھپت سے ناوید احمد، اسلام پورہ سے محمد حسنین،شاہدرہ سے شہباز، شاہدرہ ٹاون سے شہزاد علی، شفیق آباد سے علی رضا، مصری شاہ سے محمد سلیمان، راوی روڈ سے حافظ محمد نعمان،گلشن اقبال سے محمد عارف، ملت پارک سے محمد شیف علی، گلشن راوی سے سلیمان، نواں کوٹ سے کانسٹیبل حسین اور بھاگ علی،شیرا کوٹ سے فقیر حسین، جوہر ٹاؤن سے علی محسن، وہنگ سے اسلم، نواب ٹاؤن سے نور نبی، ستوکتلہ سے ارسلان علی، سٹی رائیونڈ سے اکرم،سٹی رائیونڈ سے اسد کی موٹرسائیکلیں اورڈیفنس کے علاقے سے لیاقت علی، لاری اڈا سے محمد قاسم، نواں کوٹ سے محمد ظفر،سبزہ زار سے رمضان، سٹی رائیونڈ سے افتخار، چوہنگ سے زاہد، ریاض اور قیصر امین اور جوہر ٹاؤن سے اشتیاق کے رکشے چوری ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -