گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، واقعہ کی رپورٹ طلب 

گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان زخمی، واقعہ کی رپورٹ طلب 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل۔سوار نوجوان زخمی ہو گیا سی سی پی او  نے ڈور پھرنے کے واقعہ پر نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے بینکر سوسائیٹی کا رہائشی 20 سالہ عبدالرافع بازار اشیا لینے کے نکلا اس دوران گھر کے قریب کٹی پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھر گئی جس کے نتیجے میں 

عبدالرافع لہولہان ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئیہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد دیکر اسکی جان بچا لی  دوسری جانب   سی سی پی او لاہور نے بینکر سوسائٹی تھانہ نشتر کالونی کے علاقہ میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر نوٹس  لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید :

علاقائی -