پھالیہ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے وکیل قتل

  پھالیہ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے وکیل قتل

  

پھالیہ(تحصیل رپورٹر) مخالفین  نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے معروف وکیل کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تھانہ پھالیہ کے علاقہ دھول رانجھا کے قریب منڈی پھالیہ روڈ پر مخالفین نے فائرنگ کر ایک وکیل نصر اللہ ایڈووکیٹ کو قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ سابقہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے،تین موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی  دوسری جانب بار ایسوسی ایشن کی جانب  سے افسوسناک واقعہ کے خلاف عدالتی امور کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -