ڈیفنس، 26 سالہ لڑکی کو آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کردیاگیا

  ڈیفنس، 26 سالہ لڑکی کو آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کردیاگیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈیفنس بی میں 26 سالہ لڑکی قتل، چھبیس سالہ مائرہ اپنی دوست اقرا اور ظاہر کے ہمراہ رہائش پزیر تھی،مائرہ کو آہنی راڈکے وار کر کے قتل کیا گیا پولیس کے مطابق ڈیفنس میں جواں سالہ لڑکی قتل چھبیس سالہ مائرہ اپنی دوست اقرا اور ظاہر کے ہمراہ رہائش پذیر تھی، مائرہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں مائرہ کے جسم پر تشدد اور گلے پر گولی لگنے کا نشان موجود ہے، مائرہ فیز فائیو میں کرایہ کے گھر میں دوستوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی مقتولہ چند روز قبل اپنی دوست سجل کے ہمراہ یوکے سے پاکستان آئی تھی مقتولہ کو سحری کے وقت اسکے دوست گھر چھوڑ کر گئے اور دوپہر میں نعش برآمد ہوئی  پولیس نے  مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی ایس ایچ او ڈیفنس بی قا سم گجر کے مطا بق مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش جا ری ہے جلد ہی ملز ما ن تک پہنچ جا ئیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -