شاہدرہ، پولیس مقابلہ کے بعدڈولفن اہلکاروں نے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

شاہدرہ، پولیس مقابلہ کے بعدڈولفن اہلکاروں نے 2ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ، 02ڈاکو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم نمبر161 نے دوران گشت مشکوک جان کر موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا اس دوران مشکوک افراد  نے رکنے کی بجائے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کرنا شروع کر دی ڈولفن سکواڈکے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے  1ڈاکو معمولی زخمی ہو گیا  بعد ازاں  ڈولفن ٹیم  نے دونوں ڈاکوؤں کو مقابلے کے بعد حراست میں لے کر ملزمان کے قبضہ سے ناجائز پسٹل، گولیاں اورنقدی برآمد کر لی سی آئی اے پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں عمران اور قیصر شامل، ڈونوں ملزمان شاہدرہ کے رہائشی ہیں۔
 کرائم ریکارڈ چیک کرنے پر دونوں ڈاکوریکارڈ یافتہ پائے گئے ملزمان ڈکیتی، چوری، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -