قبضہ گروپ ار ان کی پشت پناہی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: آئی جی 

  قبضہ گروپ ار ان کی پشت پناہی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں: آئی جی 

  

  لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ لاہورپولیس نے قبضہ مافیا اور بدمعاشوں کے خلاف مثالی کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں اور حکومتی اداروں کی اربوں مالیت کی نجی و سرکاری املاک کو واگذار کروایا ہے چنانچہ ان آپریشنز کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے نہ صرف باقی رہ جانے والے قبضہ گروپوں کا صفایا کیا جائے بلکہ مخلوق خدا کیلئے زحمت کا باعث بننے والے ہربدمعاش کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے  انہوں نے مزید کہاکہ عوام کی جان وما ل کے تحفظ اور معاشرے میں امن وا مان کی فضا برقرا ر رکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص بدمعاشوں، قبضہ گروپوں اور سٹریٹ کرائمز میں ملوث مجرمان کے خلاف جامع حکمت عملی کے تحت کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بننے والے ان عناصر کو پابند سلاسل کرکے عدالتوں سے سخت سزائیں دلوائی جا سکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نجی و سرکاری املاک پر قبضہ کرنے والے قبضہ گروپوں اور انکی پشت پناہی کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے مقام و مرتبے کا لحاظ کئے بغیرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ان کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹس ہر 15روزبعد سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ بسوں اور گاڑیوں کے ناجائز اڈوں اور پارکنگ بنانے والوں کے خلاف کوئی رعائیت نہ برتی جائے جبکہ غیر قانونی کیبل آپریٹرزاور انکے آلہ کاروں کے خلاف قانونی کاروائی میں بھی تاخیر نہ کی جائے  انہوں نے مزیدکہا کہ بدمعاشوں کیخلاف کارروائیوں کی رفتار میں کمی نہ آنے پائے اور اے کیٹیگری کے بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈ افسران خود آپریشنز کی نگرانی کریں یہ ہدایات انہوں نے  سنٹرل پولیس آفس میں لاہور پولیس کے پیشہ ورانہ امور کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں  دورا ن اجلاس قبضہ گروپوں کے خلاف آپریشنز، بدمعاشوں کی گرفتاریوں سمیت لاہور کے کرائم گراف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سی سی پی او لاہور نے آئی جی پنجاب کو 2021کے ابتدائی 4ماہ میں پولیس ٹیموں کی کاروائیوں اور نتائج بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ قانون کی رٹ برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے بالخصوص رمضان کے آخری عشرے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ان کاروائیوں کو جاری رکھا جائے تاکہ کرائم گراف میں مزید کمی لائی جاسکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزید :

علاقائی -