سی سی پی او کے ہوٹلوں پر چھاپے، ملزمان گرفتار، متعدد ریستوران کو سیل کروا دیا 

سی سی پی او کے ہوٹلوں پر چھاپے، ملزمان گرفتار، متعدد ریستوران کو سیل کروا ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے ٹرک اڈہ سبزی منڈی کے مشہور شنواری ہوٹلوں پر چھاپہ مارا سی سی پی او لاہور نے ہوٹلوں پر حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی اور ان ڈور ڈائنگ پر برہمی کا اظہار کیا قانون شکنی میں ملوث ہوٹل مالکان سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔   سی سی پی او لاہور نے متعلقہ ریستوران کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ ایس ایچ اوز کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا سی سی پی او لاہور کے حکم پر چوکی انچارج سبزی منڈی غلام باری کو معطل کر دیا گیا جبکہ ایس ایچ او راوی روڈ سب انسپکٹر محمد اختر کی دوسال کی سروس ضبط کر لی گئی  مزید براں ناقص سپرویژن پر ڈی ایس پی شفیق آباد کو وضاحتی لیٹر جاری کرنے کا حکم دیا گیا  غلام محمود ڈوگر نے ڈویژنل ایس پیز کو کوروبا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹلوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی مارکیٹ اور ڈیفنس سمیت لاہور کے پوش علاقوں کا دورہ کیا ریستوران کھلے ہونے پر متعدد ریستوران کو سیل کروا دیا  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ ریستوران کھلا رکھنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذاکر تکہ اور جیدی پان شاپ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا عرفان الفلاح سٹور، ڈوگر ریستوران، مختار ہاٹ اینڈ سپائسی، کراچی باربی کیو، آئس لینڈ کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا مزید براں بغیر ماسک گھومنے والے 04 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ٹرک اڈوں پر سعید اور الیاس دمنبہ کڑاہی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راوی روڈ تھانے میں مجموعی طور پر آٹھ مقدمات درج کئے گئے۔ چھٹی کے روز مجموعی طور پر 110 مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -