کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 30ہوٹل، دکانیں اور سٹو ر سیل
لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ مجموعی طور پر 30 دکانوں و سٹوروں و ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 01 دکان، 05 ہوٹلز اور 01 شیل فلنگ اسٹیشن کو سیل کروایا اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 22 دکانوں و سٹوروں اور 01 ریسٹورنٹ کو سیل کروایا۔ تحصیل کینٹ میں خان جی ڈرائی فروٹ شاپس، 05 کھانے پینے کے ہوٹلز، شیل فلنگ اسٹیشن اور بٹ تکہ کو سیل کیا گیا۔ تحصیل سٹی میں لاہور سویٹس، نعمت شیریں، رمضان پان شاپ، یونس موبائل شاپ، مال دین کیش اینڈ کیری، احمد منٹ مارگریٹا، بخاری جنرل سٹور، ٹویسٹک شاپ، احمد گارمنٹس، صابری سویٹس، خان سنٹر دولت خان، معراج دین موبائل دولت، فیضان موبائل، سجاد الیکٹرانک دولت، جے زیڈ موبائل دولت، شکیل دولت، سنگھ کاسمٹیک، الحمد فیبرک ونڈالہ، اخلاق گارمنٹس اور المدینہ ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے متحرک ہی۔