حکمرانوں نے ملک کو بدترین مہنگائی سے دوچار کیا،اشرف بھٹی

حکمرانوں نے ملک کو بدترین مہنگائی سے دوچار کیا،اشرف بھٹی

  

  لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پوری قوم نے یہ نظارہ دیکھا ہے کہ کس طرح سے ان کے سلیکٹڈ وزیر اعظم اپنے وعدے کے مطابق”سائیکل پر پروٹوکول کے بغیر“ خالی بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے دکھائی دئیے یہ ان کا اس قدر اچانک دورہ تھا کہ ان کی ویڈیو بنانے والا پوری طرح سے ایکٹو تھا اور اس ویڈ یو والے نے ان کی بھرپور خالی رمضان بازاروں میں عوام کی شمولیت کے بغیر عکس بندی مکمل کر لی ہے جب عوام ان رمضان بازاروں میں موجود ہی نہیں تھے تو پھر وزیر اعظم نے کن سے قیمتوں اور سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک ان کی وجہ سے آج بدترین اور تاریخی مہنگائی سے دو چار ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -