صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)آزادی صحافت کے عالمی دن پر صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان آزادی صحافت کے عالمی دن پرصحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔یہ ایوان میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتا ہے۔

یہ ایوان حق اور سچ کی آواز بننے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔میڈیا نے ہر دور میں ظلم،جبر اور بربریت کا سامنا کیا۔حالیہ دور میں صحافیوں پر حملے،مقدمات اور اغواء کے واقعات دیکھنے میں آئے۔یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہون ے دینگے۔یہ ایوان وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ میڈیا کی مکمل آزادی کو یقینی بنایا جائے۔صحافیوں کی سیکیورٹی سمیت مسائل کیلئے فوری قانون سازی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -