حکومت عوام کاطرز زندگی بہتر بناناچاہتی ہے،میاں جاوید علی

  حکومت عوام کاطرز زندگی بہتر بناناچاہتی ہے،میاں جاوید علی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ٹاؤن ناظم میاں جاوید علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت عوام کے طرز زندگی میں بہتری لانے، ملکی معاشی مسائل کے خاتمے اور ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں کھولنے کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر پائیدار اور جامع حکمت عملی کے ذریعے کام کر رہی ہے ۔ مضبوط کرپٹ نظام کی جڑوں کو ملکی انتظامی اور معاشی اداروں سے نکالنا مشکل ترین سفر ہے۔ قائد عمران خان کے جذبے کی مضبوطی عزم کی سچائی عہد کی پاسداری اور وطن سے محبت کا لازوال وعدہ ایمان اور یقین کی پختہ سوچ ملک وقوم کو مسائل اور بحرانوں سے ایک دن ضرور پار لگائے گی۔

  بائیس سال تک انتقام کی سیاسی چالوں اور سیاسی مخالفین کی شعبدہ بازیوں کا مقابلہ کرنے والے عمران خان اپنے عزم اور ارادے کی قوت سے سبز پاسپورٹ اور سبز ہلالی پرچم کو دنیا کے عالمی بین الاقوامی فورمز پر مثبت امن پسند مضبوط معیشت کا دن ضرور دکھائیں گے۔ قوم امید یقین اور وطن سے وفاداری کے جذبے سے سرشار ہوکر مشکل حالات اور کٹھن سفر کا مقابلہ بہادری اور جرات سے کرلے تو یہی راستے کے کانٹے منزل کا راستہ دیں گے۔ قومیں مشکل اور بحران زدہ حالات سے لڑ کر ہمت اور حوصلے سے معرکے سر کرتی ہیں۔ انشااللہ پاکستان کی خوشحال مستحکم معاشی و جغرافیائی مملکت کا خواب عمران خان وزیر اعظم پاکستان شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -