ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایل سی ڈبلیو یو کے نیو کیمپس کی منظوری دیدی

  ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ایل سی ڈبلیو یو کے نیو کیمپس کی منظوری دیدی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے پونے دو ارب روپے کے نیوکیمپس فیز ون پراجیکٹ کی منظوری دے دے دی۔ کالاشاہ کاکونیوکیمپس کافیز ون 3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں مجوزہ منصوبے کیلئے 1776.455 ملین کے فنڈز کی منظوری دی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے بتایا کہ سو ایکڑ پر محیط کالاشاہ کاکو نیوکیمپس کے فیز ون میں انسٹیٹیوٹ آف انوائرنمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج، نرسنگ اور لاء  کے شعبہ جات بنائے جائیں گے۔ اکیڈمک بلاک کے ساتھ طالبات کے ہوسٹلز بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کی منظوری پر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی انتظامیہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی شکرگزار ہے۔ خواتین کی ترقی کے لیے اس  پراجیکٹ کی منظوری سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

   وائس چانسلر نے کہا کہ لاہور کالج میں پہلے ہی 41 انڈر گریجوایٹ پروگرام آفر کئے جارہے ہیں۔نیوکیمپس میں میڈیکل، قانون اورانوائرمینٹ اینڈ کلائمیٹ چینج ایسے شعبوں کے آغاز سے خواتین کو جید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم ملے گی اور وہ ملکی ترقی میں تعمیری کردار ادا کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کے حصول پر میں اپنے انتظامیہ اور فیکلٹی ممبرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی کاوشوں کو سراہتی ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -