شہباز شریف کو کورونا پر سیاست کرتے شرم آنی چاہیے،اعجاز چوہدری

شہباز شریف کو کورونا پر سیاست کرتے شرم آنی چاہیے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو کرونا پر سیاست کرنے پر شرم آنی چائیے ضمانت پر رہا مجرم سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا موقع ہاتھ نہیں جانے دے رہا،ٹی ٹی شریف مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

 ،کروونا پوری دنیا میں کرونا پھر سے پھیل رہا ہے،پی ٹی آئی حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے عوام ایس او پیز پرعملدر وآمد کو یقینی بنائیں،انہوں نے کہاکہ سیاسی بے روزگاروں کا ٹولے کو ہر قومی ایشو پر منفی سیاست کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے، ن لیگی درباری ہوش کھو بیٹھے ہیں جھوٹ بولنا اور تنقید ان کا وطیرہ بنا چکا ہے، جس نے ملک کو لوٹاہے اْس کوپائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہے، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے، اپوزیشن کو ملک و قوم کے مسائل سے نہیں صرف اپنے کیسز سے سروکار ہے او ریہی وجہ ہے کہ آج تک اپوزیشن جماعتوں نے عوام کی بھلائی کیلئے کوئی بھی ایجنڈا پیش نہیں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -