کورونا سے بچنے کیلئے اللہ سے رجوع کرنا ہو گا،علماء کرام

  کورونا سے بچنے کیلئے اللہ سے رجوع کرنا ہو گا،علماء کرام

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے راہنماء وں مولانا محمد یوسف،مولانا فضل علی حقانی،مولانا محمد امجد خان،حاجی شمس الرحمن شمسی،مفتی ابرار احمد،مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن،مولانا فضل الرحمن درخواستی۔ مولانا صفی اللہ نے کہاکہ موجودہ حالات میں کرونا وائرس اور معاشی حالات کی بہتری کے لیئے رجوع الی اللہ کی زیادہ ضرورت ہے رمضان کے روزے،نمازکی پابندی اور سنت اعتکاف اللہ کی رحمت کو متوجہ کر نے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ان عبادات میں ایس او پیز کو ضرور مدنظر رکھا جا ئے جے یو آئی کے راہنماء وں نے کہاکہ اعتکاف مسنون عمل ہے اس عمل کے راستے میں روڑے اٹکانے کے بجائے حکومت اپنے مرکزی  فیصلے  چھ فٹ کے فاصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے فیصلے پر قائم رہے اور علماء  اس احتیاط کو سامنے رکھ کر عمل کرائیں گے۔

 انہوں نے کہاکہ اعتکاف بیٹھنے والا خود بہترین قرنطینہ کرتا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت شرعی معاملات میں فیصلے کر نے کے بجائے تمام مسالک کے اکابرین سے  فتوی لے  اور اسی کے مطابق فیصلے کیئے جائیں انہوں نے کہاکہ حکومت شرعی معاملات میں اسلامی نظریاتی کونسل اور اکابرین ملت سے رجوع کرے انہوں نے کہاکہ عوام سے اپیل کی ہے وہ احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے عبادات کا عمل جاری رکھیں اور سنت اعتکاف کریں۔شہید بھٹو اور شہید بی بی کے بعد آج تیسری نسل بلاول بھٹو کی صورت میں آزادی صحافت کیساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -