قوم کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا،زبیر اکرم

قوم کی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا،زبیر اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء  میاں زبیر اکرم نے کہاکہ بلاول زرداری اور شہبازشریف حکومت پر تنقید کرنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں،انہیں قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا، ایسا لگتا ہے کہ بلاول زرداری اور شہبازشریف اپنے دورحکومت میں دودھ اور شہد کی نہریں بہادیں تھیں، زرداری اور نوازشریف مافیا نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کھایا، انہوں نے کہاکہ آج یہ دونوں غریبوں کے نام نہاد ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ غریب عوام کا استحصال کیا ہے، اپوزیشن کو کورونا وباء  پر سیاست کرتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔

، انہیں اتنا ہی عوام کا احساس ہے تو لوٹی ہوئی دولت قوم کو واپس کر دیں۔