وفاقی کابینہ میں فرخ حبیب کی شمولیت احسن فیصلہ ہے،قاسم جلالی

 وفاقی کابینہ میں فرخ حبیب کی شمولیت احسن فیصلہ ہے،قاسم جلالی

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف یوتھ ونگ سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات قاسم خاں جلالی نے فرخ حبیب کو وزیرمملکت اطلاعات ونشریات بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ میں فرخ حبیب کی شمولیت کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان بہترین فیصلہ ہے، پی ٹی آئی نوجوانوں کی جماعت ہے، وہ اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں کے وفدسے ملاقات کے موقع پرگفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہاکہ  اپوزیشن ہر بات پر زد کرنے کی بجائے سنجیدگی کا مظاہر ہ کرے۔

، انتخابی اصلاحات وقت کی اشد ضرورت ہے، اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ ناکام ہوگی، وزیراعظم کی ایمانداری پر سیاست مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، پی ٹی آئی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، احساس ایمر جنسی کیش کے تحت لاکھوں خاندانوں میں بلاتفریق تقسیم کرنا فلاحی ریاست کا مشن ہے، انہوں نے کہاکہ مزدور طبقہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 20 ہزار مقرر کرنا احسن اقدام ہے، اپوزیشن قوم کاقیمتی وقت ضائع نہ کرے، کورونا وباء  پر اپوزیشن پوائنٹ سکورنگ کرنے کی بجائے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، کرپٹ ٹولے کے لئے عمران خان اکیلے ہی کافی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -