صوبے بھر میں کہیں بھی آکسیجن کی کوئی کمی نہیں،عطیہ سعد

 صوبے بھر میں کہیں بھی آکسیجن کی کوئی کمی نہیں،عطیہ سعد

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف شمالی لاہور وومن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات عطیہ سعدنے کہاکہ لاہور سمیت صوبے بھر میں کہیں بھی آکسیجن کی کوئی کمی نہیں، پنجاب حکومت عوام کو کورونا وباء  سے بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

، ویکسینشن سنٹروں پر عملے کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

 اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین راشد بیمار ی کے باوجود عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے،اللہ تعالیٰ انہیں صحت عطاء  فرمائے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کورونا وباء  کا بھرپور مقابلہ کیا ہے، عوام حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -