کورونا کو شکست دینے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،عظمت شاہ

کورونا کو شکست دینے کے لئے ایس او پیز پر عمل کرنا ہو گا،عظمت شاہ

  

لاہور (سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے صدر سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کورونا کی وبا بے قابو ہو سکتی ہے،۔ شہری اپنی زندگی کے ضروری روز مرہ امور میں اپنی جان کی حفاظت کو فرض اول اور لازم ترین سمجھتے ہوئے وبا سے بچنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر کے بغیر کسی بھی ہجوم والی سرگرمی سے بچیں ۔ وبا کی خوفناک تیسری لہر سے بچتے ہوئے ماسک اور سینٹائزر کو زندگی کا لازمی معمول بناتے ہوئے اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیں ۔انہوں نے کہا عوام طاق راتوں کی عبادت میں کورونا کے خاتمے اور بیماروں کی صحتیابی کیلئے دعا ئیں کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -