حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے،سعدیہ سہیل

     حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ہماری حکومت آزادی اظہار پر کوئی قد غن نہیں لگائے گی۔ صحافیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے غیر معمولی خدمات سر انجام دی ہیں، تحریک انصاف کی حکومت ملکی تشخص کو اجاگر کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضا فے کیلئے نمایاں اقدامات کر رہی ہے۔

  ملک کو درپیش اقتصادی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں۔