پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑااور مکان کانظریہ دفن کردیا،عمر کسانہ

   پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑااور مکان کانظریہ دفن کردیا،عمر کسانہ

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء  عمر کسانہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑااور مکان کانظریہ دفن کردیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ مافیا کا روپ دھار چکے ہیں، انہوں نے کہاکہ مزدور طبقے کے مسائل کا حکومت مکمل ادراک ہے، محنت کش کے حقوق کا تحفظ ملکی خوشحالی کا ضامن ہے، ملکی ترقی مزدور اور محنت کش کی ترقی سے وابستہ ہے، مزدور کی کسی بھی قوم کی ترقی کی پہلی بنیاد ہے۔، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ہمیشہ مزدور طبقے کے حقو ق کی جنگ لڑی ہے۔

، پنجاب حکومت کا مزدور کی تنخواہ 20 ہزار مقرر کرنا مزدوردوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ماضی کی حکومتوں نے مزدور طبقے کا معاشی قتل کیا ہے، کورونا بحران کے باوجود پی ٹی آئی کی حکومت ہر سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق پر صرف سیاست کی، بلکہ انہیں حقوق دینے بجائے غضب کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -